ایرانی قوم نے دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کی عزت اور استقلال کو سلب کرنے کے سلسلے میں دشمنوں کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کی عزت اور استقلال کو سلب کرنے کے سلسلے میں دشمنوں کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایثار گروں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی بارہویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اقتصادی جنگ میں ایک بار پھر  دشمنوں کو پشیمان کرےگی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم فقط نعرہ نہیں لگاتے بلکہ جو کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں اور ہمارے شہداء ہمارے پختہ عزم ، استقلال اور استقامت کے گواہ بھی ہیں۔ ہم نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں سخت ترین حالات کا مقابلہ کیا ، ہم نے استقامت اور پائداری کے ساتھ خرم شہر کو آزاد کرالیا۔ اور ہم قومی اور ملکی استقلال ، عزت اور سرافرازی کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے امادہ ہیں اور ہم دشمنوں کی خطے میں جاری  تمام گھناؤنی سازشوں کو ایک بار پھر ناکام بنادیں گے۔

News Code 1890770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =