ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لیتے ہوئے امریکی کوہ پیما ہلاک

امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کے دوران 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کے دوران 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیپال میں دنیا کی بلند ترین  چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران 55 سالہ امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ کوہ پیماؤں کو مدد اور تربیت فراہم کرنے والے مقامی دو افراد نے امریکی کوہ پیما کو ڈھونڈا اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے تاہم ہیلری اسٹیپ پر پہنچ کر امریکی کوہ پیما نے دم توڑ دیا۔ واضح رہے کہ ماؤنٹ ایوریسٹ میں اس وقت دنیا بھر سے 200 سے زائد کوہ پیما موجود ہیں اور صاف و خوشگوار موسم میں چوٹی کی جانب رواں دواں ہیں اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

News Code 1890765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =