مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کے مختلف شہروں میں برفباری کے بعد موسم سخت سرد ہو گیا ہے۔ برفباری کے طوفان نے جہاں نظام زندگی کو درہم و برہم کردیا وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی ریاست کولوراڈو کے مختلف شہروں میں برفباری کے بعد موسم سخت سرد ہو گیا ہے۔
News ID 1890733
آپ کا تبصرہ