بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں فائرنگ سے 11افراد ہلاک

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے رکن اسمبلی سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے رکن اسمبلی سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع تیراپ میں رکن اسمبلی تیرونگ ابوہ کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں رکن اسمبلی تیرونگ ابوہ اور ان کا بیٹا بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق  نیشنل پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ترونگ نے اروناچل پردیش کی نشست سے الیکشن لڑا تھا۔

News Code 1890726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =