افغانستان میں امریکی فضائی حملے مين 14 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان صوبہ ہلمند کے سربراہ صوبائی کونسل عطاء اللہ افغان کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کےحملےمیں افغان پولیس اہلکار فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔ افغان وزارت داخلہ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعےکی حقیقی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے غلطی سے افغان پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنادیا۔

News Code 1890601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =