مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے اور اب ڈالر 150 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق آج ایک بارپھرانٹربینک میں ڈالر کی پرواز جاری رہی اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔ جمعے کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 150 روپے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ