چین میں امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ کلیننگ برش تیزی سے مقبول

چین کی مصنوعات پر 200 ارب ڈالرز تک کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد چین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ کلیننگ برش تیزی سے مقبول ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے اپنی حکومت کو سپورٹ کرنے کیلئے یہ ٹوائلٹ برش دھڑا دھڑ خریدنا شروع کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی مصنوعات پر 200 ارب ڈالرز تک کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد چین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ کلیننگ برش تیزی سے مقبول ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے اپنی حکومت کو سپورٹ کرنے کیلئے یہ ٹوائلٹ برش دھڑا دھڑ خریدنا شروع کردیے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی شکل والے یہ ٹوائلٹ کلیننگ برش چین کی خریدو فروخت کی ویب سائٹ ٹاﺅ باﺅ پر 20 یو آن تک میں فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں ۔چین وہ پہلا ملک نہیں ہے جس میں ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ برش فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں، گزشتہ برس نومبر میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں یہ برش متعارف کرائے گئے تھے۔ نیوزی لینڈمیں مقبولیت کے بعد یہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آن لائن فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔ ایک دکاندار نے تو اپنے گاہکوں کو یہ آفر بھی کی ہے کہ اگر وہ ٹرمپ کی شکل والا ٹوائلٹ کلیننگ برش خریدتے ہیں تو انہیں ٹرمپ کی تصویر والے ٹوائلٹ پیپر مفت دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ چین اور امریکہ میں تجارتی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر 200 ارب ڈالرز کے ٹیکسز عائد کیے تھے جس کے جواب میں چین نے 5 ہزار امریکی مصنوعات پر 60 ارب ڈالرز کے ٹیکسز لگائے تھے۔

News Code 1890584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =