ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ

بھارتی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم افراد نے مقامی بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس میں کر اس کی صاحبزادی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم افراد نے مقامی بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس میں کر اس کی صاحبزادی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کے بھائی مدد کیلئے آئے تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر شاہ جہان پور کے آر سی مشن تھانے کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد بی جے پی لیڈر کے گھر گھس گئے۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ، اس دوران بھائی مدد کو آئے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان جاتے ہوئے لڑکی کے کانوں کی بالیاں بھی نوچ کر لے گئے۔

متاثرہ لڑکی نے انصاف کے حصول کیلئے پولیس سے رجوع کیا تو انہوں نے پرچہ درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد لڑکی ایس پی کے پاس پہنچ گئی۔ ایس پی کے حکم پر متاثرہ لڑکی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

News Code 1890508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =