مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ستی پورہ میں بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفل، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل سروس گروپ کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مشترکہ کارروائی کی۔ مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں نے مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ واضح رہے کہ شوپیاں میں اس سے قبل ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1890468
آپ کا تبصرہ