داعش کا ہندوستان میں  نئی ریاست بنانے کا اعلان

سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم " داعش " نے ایک بیان میں ہندوستان میں اپنی نئی ریاست " ولایہ الہند " بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم " داعش " نے ایک بیان میں ہندوستان میں اپنی نئی ریاست " ولایہ الہند " بنانے کا اعلان کیا ہے ۔رائٹرز کے مطابق داعش کی 'عمق' نیوز ایجنسی نے " وِلایہ الہند"  کے نام سے نئے صوبے کا اعلان کیا۔ داعش نے کشمیر میں بھی اپنی سرگرمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوپیاں میں اس کے کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اشفاق احمد صوفی بھی شامل ہے۔ داعش کا بیان بھارتی پولیس کے اس بیان سے مطابقت رکھتا ہے کہ شوپیاں میں فوجی کارروائی کے دوران داعش سے منسلک دہشت گرد اشفاق احمد صوفی ہلاک ہوا۔

اطلاعات کے مطابق عراق اور شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم نے پسپا ہونے کے بعد بھارت میں  نئے صوبے کے قیام کا بیان اپنی طاقت ثابت کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

داعش کا بیان بھارتی پولیس کے اس بیان سے مطابقت رکھتا ہے کہ شوپیاں میں فوجی کارروائی کے دوران داعش سے منسلک دہشت گرد اشفاق احمد صوفی ہلاک ہوا۔

عراق اور شام میں پسپا ہونے کے بعد نئے صوبے کے قیام کا بیان داعش کی جانب سے اپنی طاقت ثابت کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔ داعش نے اس سے قبل بنگال میں اپنے کمانڈر البنگالی کا بھی اعلان کیا تھا۔

News Code 1890452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =