مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے اسد عمر کو کابینہ میں واپسی پر زور دیا مگر وہ نہ مانے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
پاکستانی حکومت کا سابق وزیر خزانہ کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ
پاکستانی حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1890358
آپ کا تبصرہ