8 مئی، 2019، 1:13 PM

حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع

حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع

پاکستان ہائی کورٹ نے نون لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان ہائی کورٹ نے نون لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز ضمانت میں توسیع کے لئے ہائی کورٹ  میں پیش ہوئے۔عدالت نے نیب کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیسز میں تحقیقات کر رہا ہے۔

News ID 1890355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha