استنبول کے میئر کے انتخابات دوبارہ کروانے کا حکم

ترکی کے الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے امیدوار کے جیتنے کے بعد صدر طیب اردوغان کی جماعت کی جانب سے درخواست دائر کرنے پر استنبول کے میئر کے انتخابات دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے امیدوار کے جیتنے کے بعد صدر طیب اردوغان کی جماعت کی جانب سے درخواست دائر کرنے پر استنبول کے میئر کے انتخابات دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سپریم الیکٹرول بورڈ کی جانب سے استنبول کے نتائج کالعدم قرار دینے کے فیصلے نے صدر طیب اردوغان کی طاقت اور ترک جمہوریت پر گرفت کے حوالے سے خدشات پیدا کردیئے ہیں۔اس بارے میں صدر طیب اردوغان کے اعلیٰ معاون نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے سب سے بڑے شہر کے میئر کا انتخاب کالعدم قرار دینا ترک جمہوریت کی فتح ہے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو ہونے والے میئر کے انتخاب میں اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کے اکریم امام اوغلو نے بہت قریبی مارجن سے حکمراں جماعت کے امیدوار، سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو شکست دی تھی۔

News Code 1890333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =