مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینیوں کی مدد کے لئے 480 ملین ڈالر کی امداد دینے کا حکم صادر کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق عالمی برادری کی فلسطینیوں پر عدم توجہ اور فلسطینیوں کے موجودہ سخت شرائط کے تحت یہ امداد انھیں فراہم کی جارہی ہے۔ قطر نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے بارے میں انسانی اور اخلاقی قوانین کے مطابق عمل کریں۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ نے فلسطینیوں کی مدد کے لئے 480 ملین ڈالر کی امداد دینے کا حکم صادر کیا ہے۔
News ID 1890314
آپ کا تبصرہ