سکیورٹی کونسل نے جیش محمد کے سربراہ کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ 1267 کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، اب مسعود اظہر کے اثاثے منجمد، سفری پابندی اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی کا سامنا ہوگا، پاکستان ان پابندیوں پر فوری طور پر اطلاق کرے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کمیٹی کے تمام تکنیکی معاملات کا احترام کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے سکیورٹی کونسل کی طرف سے مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کو بھارت کی فتح قراردیا ہے۔

News Code 1890175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =