مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں جاپان اور یورپی یونین نے اپنے 26 ویں اجلاس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین اور جاپان کے حکام نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جامع مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ سال مئی میں اس معاہدے کو توڑتے ہوئے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔ امریکی صدر کے اس اقدام کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا جارہا ہے۔
برسلز میں جاپان اور یورپی یونین نے اپنے 26 ویں اجلاس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1890037
آپ کا تبصرہ