پنجاب میں ججوں کا وکلاء کے خلاف احتجاج

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وکلا کے تشدد کے خلاف ججوں نے ہڑتال کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وکلا کے تشدد کے خلاف ججوں نے ہڑتال کردی۔ اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی ماتحت عدالتوں کے ججز صاحبان نے گزشتہ روز جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے پر عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ ججز صاحبان عدالتوں سے اٹھ کر اپنے اپنے چیمبرز میں چلے گئے تاہم اہم مقدمات کی سماعت اپنے چیمبرز میں کی۔ ججز کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا تھا۔

ججز نے وکلا سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی جانب سے آئے روز ججز صاحبان کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور بات ججز کے گریبان پکڑنے سے بڑھ کر دھمکیوں اور تشدد تک چلی گئی ہے۔

News Code 1890027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =