مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے۔ ریفرنڈم میں کامیابی کی صورت میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کےلیے2030 تک اقتدارمیں رہنے کی راہ ہموار ہوجائیگی ۔ مصر میں حزب اختلاف کی جماعتوں نےصدر کےاس اقدام کی مخالفت کی ہے جبکہ اپوزیشن کےایک دھڑے نےریفرنڈم میں شامل ہوکراسے مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔صدرالسیسی نے2013 میں اس وقت کےمنتخب صدرمحمد مرسی کو ہٹا کراقتدارحاصل کیا تھا جبکہ وہ دوسری بارگزشتہ سال صدر منتخب ہوئے تھے جہاں ووٹنگ ٹرن آوٹ محض اکتالیس فیصدرہا تھا۔

مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے۔
News Code 1889897
آپ کا تبصرہ