مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب اسرائیلی فورسز نے ایک اورفلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے بیت اللحم میں ایک مہاجرکیمپ پرچھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں فورسزاورفلسطینیوں کے درمیان مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی طبی رضاکارساجد مظہرشہید ہوگیا۔ ساجد مظہرپراسرائیلی فوج نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ طبی مدد فراہم کر رہا تھا۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب اسرائیلی فورسز نے ایک اورفلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
News ID 1889217
آپ کا تبصرہ