مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک گھانا میں تیز رفتار مسافر بسوں کے درمیان ہول ناک تصادم کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ مغربی افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت سے 250 میل دور کیٹامپو کے علاقے میں مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ دونوں بسوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مسافر سوار تھے، زیادہ تر ہلاکتیں تصادم کے بعد ایک بس میں آگ لگ جانے کے باعث ہوئیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو بس سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
افریقی ملک گھانا میں تیز رفتار مسافر بسوں کے درمیان ہول ناک تصادم کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1889066
آپ کا تبصرہ