مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں والا میڈیا نیوزی لینڈ حملوں پر اُنھیں ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے اوور ٹائم کر رہا ہے، اِن لوگوں کو اُنھیں قصور وار ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی۔ نیوزی لینڈ مساجد حملے کی کھل کر مذمت نہ کرنے پر امریکی صحافی اور ٹی وی شو کے میزبان اینڈرسن کوپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ حملے کو دہشت گردی نہیں کہا تھا اور نہ ہی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔
نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم ہوگئے۔
News ID 1888967
آپ کا تبصرہ