مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر تجارت علی بن احمد الکواری ایک اعلی وفد کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ قطر کے وزیر تجارت عراقی حکام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ قطر کے وزیر تجارت عراقی حکام کے ساتھ قطر کی 4 عرب ممالک کی طرف سے پابندیوں اور علاقائی امور کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔ قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی 3 عرب ممالک کی قطر کے خلاف گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
قطر کے وزیر تجارت ایک اعلی وفد کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1888922
آپ کا تبصرہ