مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نمازآیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے اندرونی صلاحیتوں کے ذریعہ اقتصادی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا ہے اور اقتصادی جنگ کے میدان میں بھی امریکہ کی شکست یقینی ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ آج امریکہ کی گردن اسلامی جمہوریہ ایران، ایرانی قوم اور اسلام کے ہاتھ میں ہے اور دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ ایران نے امریکہ کو عراق اور شام میں زمین پر پچھاڑ دیا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے اپنی پوری طاقت استعمال کررہا ہے اور ہمیں بھی دشمن کے ہر دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔
خطیب جمعہ نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ در حقیقت اسلام پر حملہ ہے اور ہم اس بزدلانہ حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ