دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار عطا کرتے ہوئے فرمایا: دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار عطا کرتے ہوئے فرمایا: دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیہ قرآن " إِنَّ اللهَ اشْتَرَیٰ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ أَنفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُم بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ یُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِ اللهِ فَیَقْتُلُونَ وَ یُقْتَلُونَ "  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی راہ میں جو لوگ اپنی جان اور مال کے ذریعہ مجاہدت کرتے ہیں  اللہ تعالی نے ان کی مجاہدت کا اجر بہشت قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جنرل سلیمانی نے بارہا اپنی جان کو اللہ تعالی کی راہ میں  خطرات میں ڈالا اور مجاہدت کے عظیم نقوش قائم کئے ہیں ۔ اللہ تعالی ان کو اجر عظيم عطا فرمائے اور انھیں ان کی دلی تمنا " شہادت " سے سرافراز فرمائے ۔  البتہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ابھی ان کی کافی ضرورت ہے۔

News Code 1888771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =