امریکہ کومشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہیے/ ہم اہل مذاکرات ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ گیلان میں مقامی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کومشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہیے اور اعتماد کی فضا بحال کرنی چاہیے ہم اہل مذاکرات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ گیلان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج میں مقامی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کومشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہیے اور اعتماد کی فضا بحال کرنی چاہیے ہم اہل مذاکرات ہیں۔صدر حسن روحانی نے اخلاقی پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے گناہوں کا آغاز آنکھوں اور زبان سے ہوتا ہے اور ماہ رجب میں ہمیں اپنی آنکھوں  اور اپنی زبان پر کنٹرول کرنا چآہیے۔صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابتدا ہی سے اقتصادی پابندیوں کا نشانہ بنایا گيا اور اقتصادی پابندیاں ایرانی عوام کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کو علاقائی اور عالمی سطح پر بہت سی کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں جن میں سیاسی ، علمی  ، ثقافتی اور اقتصادی پالیسیاں شامل ہیں۔ صدر حسن روحانی نے دہشت گردی کے خلاف ایران کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں علاقائی ممالک کی درخواست پر ان کا بھر پور تعاون کیا اور علاقہ سے دہشت گردی کے خاتمہ میں ایران کا کردار اساسی اور نمایاں ہے جس کا اعتراف علاقائی ممالک کے رہنما بھی کررہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم استقامت اور پائداری کے ساتھ انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت گامزن رہےگی اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔ ہم اپنے ملکی مفادات کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں کسی سے کوئی خوف اور خطرہ نہیں۔ ہمارا ہدف قومی مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

News Code 1888645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =