مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے امور خارجہ کے مشیر سلطان بن سعد المریخی نے قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے چارعرب ممالک سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین پر شدید تنقید کی ہے۔ قطری مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، مصر ، امارات اور بحرین کی دھمکیوں سے قطر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس نے کہا کہ اس سے صرف قوموں میں نفرت اور تفرقہ بڑھےگا۔ المریخی نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کا واحد راستہ ہیں۔ اس نے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیائے عرب کا پہلا مسئلہ ہے اور قطر کی یمن کے عوام پر مسلط کردہ جنگ اور مصائب کا حل تلاش کرنے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
قطر کے امور خارجہ کے مشیر نے قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے چارعرب ممالک سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین پر شدید تنقید کی ہے۔
News ID 1888644
آپ کا تبصرہ