مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کی خوفناک جیلوں سے خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید خواتین کی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور سعودی عرب کی جیلوں میں قید خواتین کو آزاد کرانے کے سلسلے میں سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اصلاحات کے نام پر اپنے شہریوں کے حقوق کو نمایاں طور پر پامال کررہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کی خوفناک جیلوں سے خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1888643
آپ کا تبصرہ