وزیراعظم مودی کو بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائےگی

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر سیاست چماکانے پر وزير اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قربانیاں پیش کررہے ہیں اور وزیراعظم مودی کو بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر سیاست چمکا رہے ہیں مودی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر سیاست چماکانے پر وزير اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قربانیاں پیش کررہے ہیں اور وزیراعظم مودی کو بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر سیاست چمکا رہے ہیں مودی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کی 21 اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی کی فوجی ہلاکتوں پر سیاست کرنے کو مکروہ اور گھناؤنا عمل قرار دیتے ہوئے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو فوج کی قربانیوں پر گھٹیا سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کا حالیہ فوجی آپریشن میں ناکامی اور فوجی نقصان پر قوم کو اعتماد میں لینے کے علاوہ ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے اب تک اُٹھائے گئےاقدامات سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا نہیں کیا گیا تو پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہوجائے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کا ملک کے دفاعی معاملات میں اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے جمہوری روایات کے برعکس کشیدہ صورت حال پر اپوزیشن جماعتوں سے صلاح مشورہ نہیں کیا اور اسی مطلق العنان سوچ کے باعث بھارت کو طیاروں کے نقصان اور پائلٹ کی گمشدگی جیسے عظیم نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

News Code 1888453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =