18 فروری، 2019، 11:10 PM

سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان کے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان کے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں بیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا،دونوں ملکوں نے دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح مذاکرات میں تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کو سراہا اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان روابط کے فروغ پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ دونوں ملکوں نے مضبوط دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف شانہ بشانہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

News ID 1888214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha