15 فروری، 2019، 11:16 PM

شہباز شریف سب جیل سے رہا

شہباز شریف سب جیل سے رہا

پاکستانی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شہباز شریف کی رہائی سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہوگئیں جس کے بعد انہیں اسلام آباد سب جیل سے رہا کردیا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شاہد ریاض رہائی کے احکامات لے کر اسلام آباد گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف ایک دو روز میں ایم پی ایز اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کریں گے اور کل رائے ونڈ جاتی امراء میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔ رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہباز شریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

News ID 1888151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha