15 فروری، 2019، 7:47 PM

پاکستان سعودی ولی عہد کو اپنا اعلی ترین ایوارڈ دے گا

پاکستان سعودی ولی عہد کو اپنا اعلی ترین ایوارڈ دے گا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے پر ملک کا اعلی ترین سول ایوارڈ بھی دیاجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے پر ملک کا اعلی ترین سول ایوارڈ بھی دیاجائے گا۔ سعودی ولی عہد کی پاکستانی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ سعودی ولی عہد کو 17 فروری کو ایوان صدر میں استقبالیہ دیا جائے گا۔ محمد بن سلمان آرمی چیف اور چیرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

News ID 1888143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha