مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں ماھڑہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 اہلکار دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کچھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ