مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے نصر بیلسٹک میزائل کا 28 جنوری کے بعد آج ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربے کے دوسرے مرحلے میں پرواز اور ہدف تک پہنچنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل نصر ہدف تک کامیابی سے پہنچنے کی صلاحیت کاحامل ہے اور میزائل نصر بغیر نشاندہی کامیابی سے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ