30 جنوری، 2019، 4:17 PM

جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 130 لاپتہ

جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 130 لاپتہ

افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 130 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 130 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

جبوتی کے ساحلی جنگلات کے نزدیک گوڈوریا کے علاقے میں پناہ گزینوں کی دو کشتیاں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں ڈوب گئیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 2 پناہ گزینوں کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 130 تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ جبوتی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام کی تکمیل ہے تاہم کشتی کی منزل کیا تھی اور یہ افراد یہاں تک کس طرح پہنچے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ان تمام سوالوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1887724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha