مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ پاکستان میں چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی سہولت کار کو شارجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ٖڈی کے مطابق ملزم حملے کے وقت کراچی میں موجود تھا، اور اسے حملے کے لئے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ملزم نے پانچوں ملزمان کو رقم فراہم کی اور اس کے بیرون ملک بھی رابطے تھے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 نومبر کی صبح کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں قائم چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں نے دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا جس میں قونصلیٹ کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ