کراچی میں چینی قونصل خانہ پرحملے میں ملوث مزید سہولت کارگرفتار

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس سربراہ امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس سربراہ امیر شیخ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے جب کہ رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور پولیس بھی اس کیس میں کام کررہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سی ٹی ڈی سے معلومات اورپیش رفت کے بارے میں پوچھ گچھ کررہا ہوں، جوں ہی پیش رفت ہوگی اس کے بارے میں بتائیں گے۔ امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانہ حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گرد جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے اس کاسراغ لگالیا ہے، ہوٹل سے کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 3 دہشت گردوں نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ تینوں دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔

News Code 1886095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =