28 جنوری، 2019، 7:48 PM

نائیجیریا میں فوجی قافلے پر داعش کا حملہ، 30 اہلکار ہلاک

نائیجیریا میں فوجی قافلے پر داعش کا حملہ، 30 اہلکار ہلاک

نائیجیریا میں داعش نے فوجی قافلے پر حملہ کر کے 30 اہلکاروں کو قتل کر دیا جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں داعش نے فوجی قافلے پر حملہ کر کے 30 اہلکاروں کو قتل کر دیا جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

نائیجیرین فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں ریاست بورنو کے ایک گاؤں میں داعش شدت پسندوں کے حملے میں 8 فوجی اہلکاروں کے زخمی اور ایک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آزاد ذرائع نے نائیجیرین فوج کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے فوجی قافلے پر حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عینی شاہدین بھی حکومتی اعداد وشمار کو نہایت کم قرار دے رہے ہیں۔

نائیجیریا میں رواں برس فروری میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث الیکشن کا عمل مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کرکے داعش میں شمولیت حاصل کرنے والے شدت پسند گروہ فوجی تنصیبات پر حملوں سمیت سیکیورٹی چوکیوں پر حملے میں ملوث رہا ہے۔

News ID 1887664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha