دنیا موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ناکام ہورہی ہے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ناکام ہورہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ناکام ہورہی ہے۔

ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوترس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے وقت کا سب سے اہم مسئلہ ہے،جس میں ہم ناکام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس رجحان کو مکمل طور پر بدلنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ مہینے پولینڈ میں پیرس موسمیاتی معاہدے میں پیش رفت کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ پر امید نہیں قومیں موسمیاتی تبدیلی کا ضروری حل تلاش کریں گیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سیاسی دلچسپی اور ایسی حکومتوں کی ضرورت ہے جو یہ سمجھتی ہیں کہ یہ ہمارے وقت کی اہم ترین ترجیح ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیرس معاہدےسے دستبردار ہوچکے ہیں اور برازیل کے نئے صدر جائر بولسونارو بھی یہی ارادہ رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پیرس میں کیے گئے وعدے کافی نہیں تھے۔

News Code 1887566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =