24 جنوری، 2019، 12:12 PM

فلوریڈا میں بینک میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

فلوریڈا میں بینک میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک نامعلوم شخص نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 21سالہ حملہ آور نے بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1887544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha