23 جنوری، 2019، 2:43 PM

بھارت کا 11 ارب ڈالر جمع کرنے کیلئے ریاستی اداروں کی فروخت کا ارادہ

بھارت کا 11 ارب ڈالر جمع کرنے کیلئے ریاستی اداروں کی فروخت کا ارادہ

بھارتی حکومت نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال میں 11 ارب 21 کروڑ ڈالر کی رقم اکٹھی کرنے کے لیے حکومتی اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال میں 11 ارب 21 کروڑ ڈالر کی رقم اکٹھی کرنے کے لیے حکومتی اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ہدف موجودہ مالی سال کے ہدف کے برابر ہے جس کے حصول کے لیے قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کی نجکاری اور 3 ریاستی اداروں کو ضم کرکے ایک کمپنی کی شکل میں فروخت کرنے کا اراداہ ہے۔

اس کے علاوہ اس میں ایکسچینج ٹریڈ فنڈ کی مد میں تقریباً 20 ریاستی اداروں کے یونٹس کی فروخت بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ میں میڈیکل چیک اپ کے لیے گئے ہوئے بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے ان اہداف کا اعلان کریں گے۔

اس سلسلے میں حکومت متعدد ریاستی اداروں کے حصص بھی عوام کو فروخت کرنے کے لیے پیش کرسکتی ہے، ان ممکنہ اداروں میں ٹیلی کمیونکیشنز کنسلٹنٹس انڈیا، انڈین ریلوے اور دیگر ماتحت ادارے مثلاً آئی آر سی ٹی سی، ریل ٹیل کارپوریشن انڈیا اور نیشنل سیڈز کارپوریشن(این ایس سی) شامل ہیں۔

News ID 1887524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha