20 جنوری، 2019، 11:40 AM

ساہیوال سانحہ، ریاست بچوں کی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرے گی، عمران خان

ساہیوال سانحہ، ریاست بچوں کی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرے گی، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو سکتے میں بیٹھا دیکھ کر صدمے کی کیفیت میں ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو سکتے میں بیٹھا دیکھ کر صدمے کی کیفیت میں ہوں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال میں بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں مارنے کے واقعے پر ابھی تک صدمے میں ہوں، ان بچوں نے اپنے والدین کو آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھا، ریاست ان بچوں کی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرے گی، واقعہ دیکھ کر تمام والدین کو اپنے بچوں کا خیال آجاتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا، لیکن ہر کوئی قانون کے سامنے جوابدہ ہے، جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ساہیوال میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دے دیا۔

News ID 1887442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha