18 جنوری، 2019، 11:57 PM

سوڈان، حکومت مخالف مظاہروں کیلئے انکوائری کمیشن قائم

سوڈان، حکومت مخالف مظاہروں کیلئے انکوائری کمیشن قائم

سوڈان میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن قائم کردیاگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن قائم کردیاگیا۔ سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی سنہ 1954ء کے وضع کردہ قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

سوڈان کے وزیر انصاف کے مطابق انکوائری کمیٹی میں متعدد وزیر مملکت، وفاقی حکومت کے گورنر،شعبہ اطلاعات، ٹیلی کام، وزارت داخلہ، انٹیلی ایجنسیوں اور پبلک پراسیکیوٹر کے عہدیداروں کو شامل کیاگیا۔ یہ کمیٹی ملک میں ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں، ان کی وجوہات اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا بھی جائزہ لینے کے بعد پرتشدد مظاہروں کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔

خیال رہے کہ سوڈان کے مختلف شہروں میں حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران کم سے کم 40 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1887413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha