18 جنوری، 2019، 1:08 PM

ٹرمپ کے حکم پر امریکی انتخابات میں دھاندلی کی، ٹرمپ کےسابق وکیل

ٹرمپ کے حکم پر امریکی انتخابات میں دھاندلی کی، ٹرمپ کےسابق وکیل

صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کہا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے سلسلے میں کی گئی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی اور اس پر شدید پچھتاوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کہا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے سلسلے میں کی گئی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی اور اس پر شدید پچھتاوا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک کوہن کا کہنا تھا کہ الیکشن دھاندلی پر جیسا واشنگٹن پوسٹ نے لکھا وہ میں نے صدر ٹرمپ کے حکم اور ان کے مفاد کے لیے کیا۔ مائیک کوہن نے بتایا کہ مجھے ایک ایسے شخص کی اندھی تقلید کرنے پر سخت پچھتاوا ہے جو وفاداری کے قابل نہیں تھا۔ واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی تھی کہ مائیکل کوہن نے آن لائن عوامی رائے کا ڈیٹا صدر ٹرمپ کے حق میں کرنے کے لیے ایک آن لائن فرم کو پیسے دیئے تھے.

News ID 1887393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha