17 جنوری، 2019، 7:15 PM

پمپیو کو ایران اور عراق کے تعلقات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں

پمپیو کو ایران اور عراق کے تعلقات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران بغداد تعلقات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے مداخلت پسندانہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مائک پمپیو کو ایران اور عراق کے تعلقات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سحر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران بغداد تعلقات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے مداخلت پسندانہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مائک پمپیو کو ایران اور عراق کے تعلقات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان اس وقت سے تعلقات چلے آرہے ہیں جب دنیا میں امریکہ کا وجود بھی نہیں تھا اور ہمارے درمیان بہت ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔

عراق کے صوبے نجف اشرف میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اجلاس کے بعد وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ کسی بھی ملک کا طویل ترین دورہ ہے اور عراقی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات انتہائی اطمینان بخش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے خون سے عراق اور ایران کے عوام کے درمیان دیرینہ رشتوں کی مزید آبیاری ہوئی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے نجف اشرف میں ایرانی اور عراقی تاجروں اور صعنت کاروں کے مشترکہ اجلاس کو انتہائی ثمر بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے درمیان تعاون تیزی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے۔

ڈاکٹر جواد ظریف نے اپنے دورے اور کچھ عرصہ قبل انجام پانے والے امریکی صدر کے خفیہ دورہ عراق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عراق کے ساتھ ہمارے تعلقات بناوٹی اور مصنوعی نہیں لہذا ہمیں چھپ کر عراق آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

News ID 1887374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha