لکسمبرگ میں مفت ٹرانسپورٹ سب کیلئے

یورپ کے سب سے چھوٹے ملک لکسمبرگ نے ملک میں جاری بدترین ٹریفک جام سے چھٹکارا پانے کے لیے ریل، ٹرام اور بسوں سمیت تمام سرکاری ٹرانسپورٹ کو 2020 سے مفت کرنے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ کے سب سے چھوٹے ملک لکسمبرگ نے ملک میں جاری بدترین ٹریفک جام سے چھٹکارا پانے کے لیے ریل، ٹرام اور بسوں سمیت تمام سرکاری ٹرانسپورٹ کو 2020 سے مفت کرنے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا۔ 6 لاکھ 2 ہزار آبادی کے حامل لکسمبرگ نے بدترین ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے گزشتہ ماہ اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا کہ تمام عوامی ٹرانسپورٹ ٹرین، ٹرام اور بسوں میں سفر مارچ 2020 سے بالکل مفت کردیا جائے گا۔

وزارت پبلک ورکس اینڈ موبلٹی کے ترجمان ڈینی فرانک کے مطابق اس فیصلے سے ٹریفک کی بہتات میں کمی اور ماحولیات کے حوالے سے فائدہ پہنچے گا۔

خیال رہے کہ لکسمبرگ جہاں یورپ کا سب سے چھوٹا ملک ہے وہی یورپ کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے اور یورپی یونین کی بلند ترین جی ڈی پی رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

لکسمبرگ 2 ہزار 586 اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل ہے اور دارالحکومت لکسمبرگ سٹی سے کار کے ذریعے بیلجیم، فرانس اور جرمنی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچا جاسکتا ہے۔

News Code 1887323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =