8 جنوری، 2019، 1:58 PM

چین میں اسکول کے چوکیدار نے ملازمت مستقل نہ کرنے پر20 بچوں کو زخمی کردیا

چین میں اسکول کے چوکیدار نے ملازمت مستقل نہ کرنے پر20 بچوں کو زخمی کردیا

چین کے ایک پرائمری اسکول میں ملازمت مستقل نہ کرنے پر مشتعل چوکیدار نے چھریوں سے وار کر کے 20 بچوں کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے ایک پرائمری اسکول میں ملازمت مستقل نہ کرنے پر مشتعل چوکیدار نے چھریوں سے وار کر کے 20 بچوں کو زخمی کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چین کے ایک پرائمری اسکول میں حملہ آور شخص نے تیز دھار چاقو کے وار کر کے 20 بچوں کو زخمی کردیا۔ پولیس نے چاقو بردار حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا۔ چاقو کے وار سے زخمی  بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 بچوں کی گہرے زخم آنے کے باعث حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ معمولی زخمی بچوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

News ID 1887131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha