یمن کے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یمن کے صوبہ تعز میں یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے خلاف ہزاروں یمنی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یمن پر سعودیہ کی مسلط کردہ جنگ کو بند کرانے کامطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز میں یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے خلاف ہزاروں یمنی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یمن پر سعودیہ کی مسلط کردہ جنگ کو بند کرانے کامطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ تعز کے شہر صبر الموادم میں ہزاروں یمنی مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالہ کیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو رکوانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

News Code 1887067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha