3 جنوری، 2019، 8:16 PM

پاکستانی سکیورٹی فورسز کا ملیر جیل میں سرچ آپریشن

پاکستانی سکیورٹی فورسز کا ملیر جیل میں سرچ آپریشن

پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملیر جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف بیرکس کی تلاشی لی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملیر جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف بیرکس کی تلاشی لی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی اور جیل میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خطرناک قیدیوں سے ملنے والوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف بیرکس کی تلاشی بھی لی۔

News ID 1886997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha