3 جنوری، 2019، 7:57 PM

افغانستان پر سویت یونین کا حملہ جائز تھا

افغانستان پر سویت یونین کا حملہ جائز تھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں افغانستان پر سویت یونین کے حملے کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پر سویت یونین کا حملہ جائز تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں افغانستان پر سویت یونین کے حملے کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پر سویت یونین کا حملہ جائز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے مذاکرات کررہا ہے ۔ روس کبھی سوویت یونین تھا ۔ افغانستان نے اسے روس بنایا کیونکہ سوویت یونین افغانستان میں جنگ لڑتے ہوئے دیوالیہ ہوگیا تھا ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں اس لیے گیا تھا کہ دہشت گرد روس میں داخل ہورہے تھے ۔ روس کو افغانستان میں مداخلت کا حق تھا ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم افغانستان کی مدد کریں گے لیکن افغانستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان، ہندوستان اور دیگر ممالک کے فوجی وہاں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ کیوں نہیں لے رہے؟ ۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان پر ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے یہ باتیں کرکے افغانستان میں نہ صرف سابق سوویت یونین کی مداخلت جائز قرار دے دی ہے ۔ بلکہ ان کا مقصد افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کی راہ بھی ہموار کرنا ہے ۔

News ID 1886995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha