مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے ضلعی رہنما میاں خلیق پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں پانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے میاں خلیق کا ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ نون سے ہے۔
پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1886886
آپ کا تبصرہ